مصر: صدارتی انتخابات کا آج سے آغاز، بھاری ٹرن آؤٹ کی توقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں آج سے صدارتی انتخابات کا آغاز ہو رہا ہے، ووٹنگ کا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا۔

انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔ انتخابات میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے حریف موسی مصطفی موسی کے درمیان مقابلہ ہے۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک ووٹنگ کا انعقاد 23 سے 25 مارچ تک کیا گیا۔

اس سے قبل مصری حکومت نے انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کر لیے۔ انتخابات میں سکیورٹی کے لیے مسلح افواج کے عناصر بھی شریک ہیں۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ ، انتخابات کے سپریم کمیشن اور تمام متعلقہ ریاستی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مصری فوج نے انتخابی عمل کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف صوبوں میں اپنی فورسز کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں