.

مہم جو نے شیرخواربچی کو اٹھا کر200 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ایک شخص کو شیر خوار بچی کو اٹھا کر 200 میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیرنگ ویب سائیٹ ’یوٹیوب‘ پر زیادہ سے زیادہ دیکھی اور شیئر کی جانے والی فوٹیج میں چھلانگ لگانے والے شخص کی شناخت محمد رضا روزلان کے نام سے گئی ہے۔ چھلانگ لگانے سے قبل بچی خوف زدہ ہے تاہم اس کے والد رضا روزلان کا کہنا ہے کہ بچی نے خود اس مہم جوئی میں شامل ہونے کی خواہش کی تھی۔

روزلان نے بتایا کہ چھلانگ کے دوران بچی نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی۔ اس نے ملائیشیا میں پہاڑوں پر بنے اونچے پل سے چھلانگ لگائی۔ برطانوی ’میرر’ ویب سائیٹ کے مطابق روزلان نے چھلانگ لگانے سے قبل مکمل طورپر پرحفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔