امریکا: سعودی ولی عہد کی بڑی اور معروف کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے نیویارک میں امریکا سوفٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو ماسا یوشی اور کئی بڑی امریکی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی جنہوں نے "سوفٹ بینک ویژن" فنڈ میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ملاقات کے دوران "سوفٹ بینک ویژن" فنڈ کے سلسلے میں حالیہ اور سرمایہ کاری کے آئندہ مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا کے تاریخی دورے کے آغاز کے پانچ روز بعد شہزادہ سلمان اپنی اگلی منزل میں نیویارک پہنچے۔ یہاں وہ وال اسٹریٹ کی نمایاں شخصیات اور امریکی بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

نیویارک میں سعودی ولی عہد کا ایجنڈا سیاسی اور اقتصادی نوعیت کی ملاقاتوں سے بھرپور رہے گا۔ شہزادہ محمد بن سلمان 30 مارچ تک نیویارک میں قیام کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں