.

سعودی عرب ، امریکا مشترکہ سی ای او فورم ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی میزبانی میں نیویارک میں آج منگل کو امریکا ، سعودی مشترکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ( سی ای او) فورم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس نوعیت کا یہ دوسرا سالانہ فورم ہے ۔اس کا عنوان :’’ تبدیلی کا دور : ویژن سے حقیقت تک ‘‘ ہے۔اس میں امریکا اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنیوں اور صنعتوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صاحبان شرکت کررہے ہیں ۔

اس فورم میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ ،اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے طریقوں اور سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے تحت مختلف منصوبوں میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع اور سود مند تجربات سے استفادے کے لیے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اس فورم کے حصے کے طور پر مختلف ثقافتی اور سماجی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور ان میں شرکاء کو سعودی عرب کے گراں قدر ثقافتی ورثے کے بارے میں بتایا جائے گا۔