سعودی عرب: کھائی میں جیپ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کے پہاڑی علاقے میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ یہ اندوہ ناک حادثہ پیر کی دوپہر الریث ضلعے میں پیش آیا۔

جازان صوبے میں شہری دفاع کے سرکاری ترجمان یحیی القحطانی کے مطابق الریث ضعلے میں جبلِ اسود کے نزدیک ایک ٹویوٹا جیپ الٹ کر کھائی میں جا گری۔

شہری دفاع کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شہریوں کی مدد سے تین لاشوں کو نکال لیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سعودی طالب علم اور اس کی دو بہنیں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ نکالی جانے والی لاشوں کو الریث ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں