ابوظبی میں زیر تعمیر جگہ پر کئی ٹن وزنی کرین گر گئی ،پانچ کاریں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک زیر تعمیر عمارت کی جگہ پر کئی ٹن وزنی ایک کرین گر گئی ہے جس سے پانچ کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

اس بڑی کرین کو دو چھوٹی موبائل کرینوں کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ اس کا وزن سہار نہ سکی اور اس دوران میں وہ عدم تواز ن کا شکار ہوکر نیچے آ گری ۔ اس کے نیچے دب جانے والی پانچ کاریں پچک کر رہ گئی ہیں۔

ابو ظبی میں یہ حادثہ شاہراہ حمدان پر واقع الضحیا کے علاقے میں پیش آیا ہے لیکن کرین کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے اس نوعیت کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔

کرین گرنے کی جگہ پر کام کرنے والے ایک مزدور نے بتایا ہے کہ موبائل کرین میں وزن اٹھانے کی صلاحیت صرف 20 ٹن تھی لیکن یہ کرین اس سے کہیں زیادہ وزنی تھی۔

شارجہ کے علاقے النہضہ میں ہفتے کی شب کرین کا ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا اور وہاں ایک پاکستانی ورکر نے متعدد بچوں کو گری ہوئی کرین اور ملبے کے نیچے سے نکالا تھا لیکن اس امدادی کام کے دوران میں خود اس کی اپنی حالت غیر ہوگئی تھی اور اس وقت اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں