برطانوی وزیراعظم نے اپنے بلیک بیری سے جان چھڑا لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے آخرکار اپنے بلیک بیری موبائل فون کو آئی فون سے تبدیل کر ہی لیا۔

خبروں سے متعلق ویب سائٹ پولیٹیکو کے مطابق ٹریزا مے اُن دس سربراہان کے گروپ کی آخری رکن تھیں جو ابھی تک بلیک بیری کا استعمال کر رہے تھے۔

بلیک بیری بنانے والی کینیڈا کی کمپنی نے فروخت میں شدید مندی کے 2016ء میں اس کی تیاری روک دی تھی اور اس نام سے موبائل تیار کرنے کے لیے دیگر کمپنیوں کو لائسنس دے دیا۔

اوباما اور ٹرمپ

سال 2013ء میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر آئیفون حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم وہ اپنے لیے ذاتی بلیک بیری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

جنوری 2017ء میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کی ایجنسی کی ہدایت پر اپنے ذاتی موبائل فون سے دست بردار ہونے پر مجبور ہو گئے جو اینڈروئڈ سسٹم کا حامل تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں