برقی زینے نے تُرک نوجوان کو نگل لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ذرا تصور کیجیے کہ آپ اطمینان کے ساتھ برقی سیڑھیوں پر سوار ہوں اور پھر اچانک آپ کے قدم آپ کو ایک "جہنم" میں پہنچا دیں تو آپ کا کیا حال ہوگا !

اس طرح کا اندوہ ناک واقعہ استنبول میں ایک ترک شہری کے ساتھ پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق محمد علی ایرک نامی نوجوان استنبول کے ایازاغا سینٹر میں موجود تھا۔ اس نے وہاں نصب برقی زینے پر قدم رکھا ہی تھا کہ اچانک زینے کے درمیان ایک خلا کھل گیا اور وہ اس کے اندر چلا گیا۔ اس کے نتیجے میں خود کار برقی زینے کی حرکت میں بھی تعطل آ گیا اور وہ رک گیا۔ لوگوں کی اطلاع پر ترکی کی پولیس نے فوری طور پر زینے کے اندررونی حصّے میں پھنسے ہوئے نوجوان کی مدد کی کوشش کی تاہم وہ ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد اسے باہر نکالنے میں کامیاب ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ زینے کو مرمت کی ضرورت تھی جس کے پیش نظر پولیس نے اسے استعمال نہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے اطلاعی کارڈ بھی آویزاں کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں