سعودی علوم و فنون کے امریکا میں بھی چرچے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ’مسک انسٹیٹیوٹ آف آرٹس‘ نے امریکی شہر نیویارک میں قائم فلیپس نیلامی شوروم میں ایک نمائش کا اہتمام کیا جس میں سعودی عرب میں تیار کی جانے والی مصنوعات کو پیش کیاگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی علوم فنون کی امریکا میں نمائش کا اہتمام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سعودی عرب کے ولی عہد امریکا کے تاریخی دورے پر ہیں۔

نمائش میں سعودی عرب میں طرز زندگی، ثقافت، ماضی اور حال میں تیار ہونے والے فن پارے اور آرٹس سے متعلق دیگر اشیاء شامل ہیں جنہیں غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔

نمائش کا اعلان ہوتے ہی زائرین کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ امریکی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے سعودی آرٹس اور فنون کو غیرمعمولی پیمانے پر سراہا اور پسند کیاجا رہا ہے۔

یہ نمائش ولی عہد کے دورے کے ساتھ ساتھ امریکا کے دوسرے شہروں میں بھی لگائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں