.

سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے: ملیحہ لودھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات،شفاف نمائندگی پرزور دیا ہے۔ پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے۔

سلامتی کونسل ریفارمز پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ منصفانہ نمائندگی سلامتی کونسل میں اصلاحات کابنیادی جزو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک تہائی ارکان کو کبھی کونسل میں نمائندگی کا موقع نہیں ملا، کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے منصفانہ نمائندگی نہیں ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ 1945ء میں اقوام متحدہ میں 20 فیصد نمائندگی تھی اب 8 فیصد رہ گئی۔ سلامتی کونسل میں توسیع اتفاق رائے سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کونسل میں منصفانہ نمائندگی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔