.

جنگجوؤں کے انخلاء کے لیے روسی فوج اور جیش الاسلام میں سمجھوتہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روسی خبر رساں ادارون کے مطابق شام میں موجود روسی فوج اور جنگجو گروپ ’جیش الاسلام‘ کے تحت ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت تنظیم کے جنگجوؤں کو دمشق کے نواحی علاقے’دوما‘ سے محفوظ انخلاء کا راستہ دیا جائے گا۔

روسی خبر رساں ادارے’انٹرفیکس‘ کے مطابق جیش الاسلام اور روسی فوج کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت باغیوں کو محفوظ راستہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

قبل ازیں جیش الاسلام نے دوما شہر سے نہ نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں دوما میں جنگ بندی کا آپشن بھی موجود ہے۔