.

امریکی ویزے کے لئے درخواست گذاروں سے کونسی نئی معلومات لی جائیں گی؟ جانئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکومت نے ویزا شرائط مزید کڑی کرنے کے لئے کمر کس لی۔ امریکی ویزا اپلائی کرنیوالوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور ایل میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پرانے فون نمبر بھی مانگے جائیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی سے پندرہ ملین افراد متاثر ہوں گے اور اس بارے میں جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے لئے عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔ اس سے قبل صرف ان افراد سے یہ تفصیلات طلب کی جاتی تھیں، جن کی کڑی جانچ پڑتال کے لئے نشاندہی کی گئی ہو، ان افرد کی تعداد 65 ہزار افراد سالانہ تھی۔

برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک کے شہری جن کو ویزا کے بغیر امریکا سفر کرنے کی رعایت حاصل ہے اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔