.

’بے وقوف‘ کے لقب کے بعد ٹرمپ کا وائیٹ ہاؤس کی عہدیدار کا پرجوش الوداع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وائیٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قدم رکھنے کے بعد کئی پرانے چہرے غائب اور کئی نئے آئے۔ عزل نصب کے حوالے سے بھی صدر ٹرمپ امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے وائیٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن ’ھوپ ھیکس‘ کو بھی وائیٹ ہاؤس سے رخصت کر دیا گیا۔ مگر ھیکس کی سبکدوشی حالیہ اس سے قبل جانے والے بڑے بڑے عہدیداروں سے مختلف رہی۔ ان کے اعزاز میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک بھرپور تقریب الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے مسز ھیکس کو گرم جوش بوسوں کے ساتھ الوداع کیا۔

ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ ھوپ ھیکس کا وائیٹ ہاؤس میں آج جمعہ کو آخری دن ہے۔

وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے سے قبل بھی وائیٹ ہاؤس میں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی معاون کے طورپر بھی کام کیا۔ انہوں نے دوسرے معاونین کی نسبت زیادہ وقت ٹرمپ کے ساتھ وقت گذارا۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں ھوپ ھیکس کو ’بے وقوف‘ کہا تھا جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ ھیکس کو جلد ہی وائیٹ ہاؤس سے چلتا کیا جائے گا۔

ھیکس صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ ان کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی معاون رہی ہیں۔

جمعرات کے روز ٹرمپ نے ھیکس کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر وہ صحافیوں کے کیمروں میں آئے۔ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والی مسز ھیکس کے گالوں پر بوسے بھی دیے اور یوں انہیں وائیٹ ہاؤس سے گرم جوش انداز میں رخصت کیا۔

ھیکس کو رخصت کرنے کے بعد ٹرمپ واشنگٹن سے اوھایو روانہ ہوگئے جہاں سے وہ چھٹیاں گذارنے فلوریڈا بھی جائیں گے۔

ٹرمپ نے صحافیوں کے سامنے ھیکس کے ساتھ اپنی یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔