.

سعودی وزارت خارجہ نے ولی عہد شہزادہ محمد کے امکانی دورۂ عراق کی تردید کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ذریعے نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورۂ عراق سے متعلق بعض میڈیا ذرائع کی رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔