.

شاہ سلمان کی عبدالفتاح السیسی کو صدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو دوسری مدت کے لیے ان کے دوبارہ انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔

شاہ سلمان نے مصر کے الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کے باضابطہ سرکاری اعلان کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ وہ 97 فی صد ووٹ لے کر چار سال کے لیے دوبارہ مصر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظیم مصری عوام نے ان کی ملک کی ترقی کے لیے اقدامات اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ممتاز کوششوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے سعودی عرب اور مصر اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان شاندار برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا کہ طرفین ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

عبدالفتاح السیسی نے ان جذبات پر سعودی فرما ں روا کا شکریہ ادا کیا اور شاہ سلمان اور سعودی عوام کے مصر کے بارے میں مؤقف، محسوسات اور جذبات کو سراہا ۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا ہے کہ صدر السیسی نے شاہ سلمان سے بات چیت کے دوران میں مصر اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات اور ان کے مشترکہ مقاصد کا تذکرہ کیا ۔

انھوں نے مصر کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مستل و میں دونوں ممالک کے عوام کے علاوہ عرب اور اسلامی اقوام کے مفاد میں مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔