سعودی وزیر خارجہ کی کیوبن ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کیوبا کے سرکاری دورے کے موقع پر دارالحکومت ہوانا میں اپنے ہم منصب برونو روڈریگوز پاریلا سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور کیوبا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد بن مسعد العنقری اور کیوبا میں متعیّن سعودی سفیر فیصل بن مسلط المنضل بھی موجود تھے۔

میزبان وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پاریلا نے عادل الجبیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں استقبالیہ دیا ۔اس میں کیوبا میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور قونصلروں نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں