امریکی صدر کا شام میں مزید کچھ عرصے کے لیے فوجی تعینات رکھنے کا فیصلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شام میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی مزید کچھ عرصے کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ ان کی جلد واپسی بھی چاہتے ہیں ۔

یہ بات امریکا کے ایک سینیر عہدہ دار نے بدھ کو ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کی منظوری نہیں دی ہے۔ وہ داعش کے جنگجوؤں کی شکست کو یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ خطے کے ممالک اور اقوام متحدہ شام میں استحکام میں مدد دیں ۔

اس عہدہ دار کے بہ قول :’’ ہم فوری طور پر انخلا کرنے والے نہیں لیکن صدر نے ایک طویل مدت کے لیے وہاں فوجی تعینات رکھنے کی تجویز کی حمایت بھی نہیں کی ہے‘‘۔واضح رہے کہ چند ے قبل ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام میں موجود امریکی فوجیوں کا جلد انخلا چاہتے ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں