لبنان: سعودی ایلچی نے حریری، جعجع اور جنبلاط کو اکٹھا کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے نمائندے نزار العلولا لبنان میں تین اہم سیاسی شخصیات کے درمیان مصالحتی ملاقات کرانے میں کامیاب ہو گئے۔ طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات میں وزیراعظم سعد حریری، فورسز پارٹی کے سربراہ سمیر جعجع وار دُرزی رہ نما ولید جنبلاط ایک ساتھ نظر آئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تینوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کا آغاز ہے۔ ذرائع نے زور دیا کہ سعودی عرب کے متحرک ہونے کا مقصد لبنانی قومی لیڈر شپ کو مضبوط بنانا ہے تا کہ لبنان میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

عربی روزنامے الشرق الاسط کے مطابق سعودی ایلچی نزار العلولا نے پیر کے روز بیروت اور بعبدا میں لبنانی ذمّے داران سے ملاقاتوں میں انہیں باور کرایا تھا کہ لبنان سعودی قیادت کے دل و دماغ میں بستا ہے۔

العلولا نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو سعودی عرب کے دورے کی سرکاری دعوت بھی پہنچائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں