.

ترکی کی جامعہ میں محقق کی فائرنگ ، تدریسی عملہ کے 4 ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کی ایک جامعہ میں مبینہ طور پر ایک محقق کی فائرنگ سے تدریسی عملہ کے چار ارکان ہلاک ہوگئے ہیں ۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق شمال مغربی صوبے اِسکی شہر میں واقع جامعہ عثمان غازی میں جمعرات کو فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کرنے والا اسی جامعہ میں محقق کے طور پر کام کررہا تھا۔اس نے اسسٹنٹ ڈین ، فیکلٹی سیکریٹری ، ایک لیکچرر اور شعبہ تعلیم کے عملہ کے ایک رکن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

سی این این ترک نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔