.

میزائل شکن سعودی سسٹم نے جازان پر داغا گیا حالیہ میزائل فضا میں ناکارہ بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے میزائل شکن دفاعی نظام نے جنوب مغربی صوبے جازان پر حال ہی میں داغا جانے والا ایک اور میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔ جازان پر داغا جانے والا یہ میزائل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔

یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق یہ میزائل حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی خودمختاری پر حملوں کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن کی تمام بندرگاہوں سے امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔

ترکی المالکی نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں اور بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کا خیر مقدم کیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق حوثی ملیشیا نے 107 راکٹ فائر کئے مگر میزائل شکن سعودی سسٹم کے ذریعے ان تمام حملوں کے خلاف کارروائیاں موثر ثابت ہوئی ہیں۔