بھارتی وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ پر جمعے کی سہ پہر سائبر حملہ کیا گیا اور نامعلوم ہیکرز نے کامیابی سے ویب سائٹ کو باآسانی ہیک کرکے اس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ہیکرز نے چینی زبان میں ایک کریکٹر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کیا ہے جس کا مطلب’گھر‘ ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نرمالی ستھرامن نے ویب سائیٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ اس معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور ویب سائیٹ کی بحالی کے لیے مناسب کارروائی کی جارہی ہے اور آئندہ ایسے کسی بھی حملے سے محفوظ رہنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں