.

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان پاسپورٹ کنٹرول پوائنٹس کا انضمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان واقع شاہ فہد پُل پر دونوں ممالک کے کسٹم اینڈ پاسپورٹ چیک پوائنٹس کو ضم کر کے ایک مرکز بنا دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز انجام پانے والے اس اقدام کا مقصد سعودی عرب سے بحرین جانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ نیا نظام چار روز تک تجرباتی طور پر آزمایا جائے گا اور اس دوران بحرین میں داخلے کے لیے سفری کارروائی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ فہد پُل پر توسیعی منصوبے کے تحت حال ہی میں 12 نئے رُوٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پُل پر داخل ہونے کے لیے مجموعی راستوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔