.

سعودی عرب میں جاری مشترکہ خلیج ڈھال مشقیں اوّل اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں جاری مشترکہ خلیج ڈھال مشقیں ختم ہوگئی ہیں ۔ان مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ چوبیس ممالک کی تینوں مسلح افواج اور خصوصی دستوں نے حصہ لیا ہے۔

ان مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شریک ممالک کی مسلح افواج کی جنگی تیاریوں میں اضافہ اور درپیش چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ جنگی ماحول میں موجودہ حربی صلاحیتوں کی جانچ کرنا تھا تاکہ شریک ممالک کی افواج وقتِ ضرورت ان مشترکہ حربی صلاحیتوں کو بروئے لا سکیں ۔

ان مشقو ں میں جدید ہتھیاروں کو چلانے کے تجربات کیے گئے ہیں اور مسلح افواج کی اعلیٰ مسابقتی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ تربیت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔