.

شہزادہ ہیری کی منگیتر کے سر کا سفید بال گرما گرم بحث کا سبب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی سے قبل امریکی اداکارہ میگن میرکل شاذ و نادر ہی کسی ملک کے میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی تھیں۔ تاہم 19 مئی کو برطانوی شہزادے سے شادی کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد اب میرکل اس حد تک توجہ کا مرکز بن گئی ہیں کہ ان کے سر میں ظاہر ہونے والے ایک سفید بال کو بھی ذرائع ابلاغ میں بھرپور اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ خواتین کے معروف جریدے Marie Claire میں تو اس موضوع پر امریکی خاتون صحافی Sally Holmes کا ایک 200 الفاظ پر مشتمل مضمون بھی شائع ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں نے اس بات پر ناگواری اور برہمی کا اظہار کیا ہے کہ شہزادہ ہیری کی منگیتر کے سر میں نمودار ہونے والے ایک سفید بال کو اتنی زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایک خاتون نے ٹوئیٹر پر میگن میرکل کے سر میں ایک سفید بال کی تصویر پوسٹ کر کے ساتھ میں یہ عبارت تحریر کی ہے کہ "میں میگن میرکل سے عمر میں چھوٹی ہوں اور میرے سر میں اس سے زیادہ سفید بال ہیں، میری کلیر یہ بتاؤ میرے بارے میں مضمون کہاں ہے؟"

ایک دوسری خاتون نے ٹوئیٹر پر کہا کہ "اس نوعیت کے مضامین خواتین اور نوجوان لڑکیوں کے اعتماد سے محروم ہونے کا ذریعہ بنتے ہیں"۔

مضمون نگار خاتون میری کلیر نے سب سے پہلے شہزادہ ہیری کے ساتھ تصویر میں میگن میرکل کے سر میں اکلوتا سفید بال دیکھ کر اس کی نشان دہی کی۔ یہ تصویر گزشتہ ماہ 23 مارچ کو اُس وقت لی گئی جب یہ جوڑا شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ کے دورے پر تھا۔