اماراتی ولی عہد عنقریب واشنگٹن میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وائیٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان جلد امریکا کا دورہ کریں جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہوگی تاہم اس ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور اماراتی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں میں تزویراتی شراکت کے مزید فروغ اور دیگر عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کا امکان ہے۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ نے اماراتی ولی عہد سے ٹیلیفون پر بھی بات چیت کی تھی جس میں علاقائی امور، باہمی تعاون کے فروغ، سیکیورٹی اور اقتصادی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں