سعودی ولی عہد شہزادہ محمد امریکا کے تین ہفتے کے دورے کے بعد پیرس پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے تین ہفتے کے طویل دورے کے بعد اتوار کو پیرس پہنچ گئے ہیں۔انھیں فرانسیسی حکومت نے اس سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

وہ فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ فرانسیسی قیادت سے یمن ، شام اور ایران کے بڑی طاقتوں سے جوہری معاہدے سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔وہ اس دو روزہ دورے میں ایک ثقافتی پروگرام اور ایک اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ایک سیاحتی منصوبے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد نے امریکا سے رخصتی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پیغام بھیجا ہے اور ان کا اپنی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔انھوں نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو سراہا اور کہا کہ ان کے دورے میں ہونے والی بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انھوں نے امریکا اور امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں