.

سعودی آرامکو اور فرانسیسی فرموں کے درمیان 10 ارب ڈالرز مالیت کے 8 سمجھوتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو اور فرانسیسی فرموں کے درمیان 10 ارب ڈالرز مالیت کے آٹھ سمجھوتوں پر منگل کے روز دستخط ہوں گے ۔

یہ بات آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) امین الناصر نے العربیہ نیوز کو سوموار کے روز ایک انٹرویو میں بتائی ہے۔فرانس اور سعودی عرب کے درمیان یہ سمجھوتے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سرکاری دورے کے موقع پر طے پارہے ہیں ۔

سعودی ولی عہد نے قبل ازیں امریکا کے شہر ہوسٹن میں ہفتے کے روز سعودی آرامکو کے ریسرچ سنٹر کا دورہ کیا تھا۔ان کے اس دورے کا مقصد امریکا میں سعودی عرب کی اس بڑی تیل کمپنی کے ریسرچ ایجنڈا کا جائزہ لینا تھا۔

انھیں اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے آرامکو کے تحقیق کے میدانوں اور گلوبل ٹیکنالوجی نیٹ ورک کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔انھیں آرامکو کے تحقیق کے مرکزی موضوعات اور اس انتہائی موثر کار انجن ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی بتایا گیا تھا ۔