.

محمد بن سلمان اور ماکروں تزویراتی دستاویز کے اجرا پر متفّق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پیرس میں الیزے پیلس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اتوار کے روز ہونے والی ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں ماکروں نے باور کرایا کہ سعودی عرب ان کے ملک کا حلیف ہے۔ علاوہ ازیں ماکروں اور محمد بن سلمان نے رواں برس کے اختتام سے قبل مشترکہ حکمت عملی سے متعلق دستاویز جاری کرنے پر اتفاق رائے کیا۔

الیزے پیلس کے ذرائع کے مطابق فرانسیسی صدر رواں برس کے اختتام سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز پیرس میں فرانس کے وزیراعظم ایڈور فلپ سے ملاقات کی۔

اس سے قبل بن سلمان فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر پیرس پہنچے تھے۔ بن سلمان نے اپنا حالیہ بیرونی دورہ مصر سے شروع کیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ اور امریکا بھی گئے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس دورے میں توجہ کا مرکز دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی بات چیت ہو گی۔ سعودی عرب اور فرانس ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے دریچوں کے کھولے جانے کے واسطے مشترکہ پالیسی کی خواہش رکھتے ہیں۔