.

ایران کے بحری سرحدی محافظ قطر کے ساتھ مشترکہ گشت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران کے سرحدی محافظوں کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل قاسم رضاعی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا قطر کے ساتھ سرحد پر اس وقت بہتر تعاون جاری ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے قطر کے دورے کے موقع پر ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کو بتایا ہے کہ اس وقت ایرانی اور قطری بارڈر فورسز کے درمیان تعاون جاری ہے اور وہ اب مل کر بیک وقت بحری گشت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا دوحہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کوششوں کا تسلسل ہے۔ خلیج کا تمام علاقائی ریاستوں سے تعلق ہے اور اس سمندری علاقے کے انتظام کے لیے مزید مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔

بریگیڈئیر جنرل قاسم اور ان کا وفد سوموار کو ایران اور قطر کے درمیان سرحدی بات چیت کے چودھویں دور میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچا تھا ۔