الجزائر میں 250 سے زائد افراد طیارہ حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر میں بدھ کے روز ایک فوجی طیارہ بوفاریک کے ہوائی اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا جس میں 250 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے.

طیارہ ہائی وے کے نزدیک ایک کھیت میں گرا جس کے بعد ایمبولینس کی گاڑیاں زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے کی جانب روانہ ہو گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت فوجی اہل کاروں کی ہے۔

عسکری امور کے تجزیہ کار سلیم حمادی نے العربیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطے میں بتایا کہ طیارہ 300 میٹر کی بلندی پر تھا جب کہ عینی شاہدین نے طیارے میں آگ بھی بھڑکتی ہوئی دیکھی۔

بوفاریک الجزائر کے صوبے البلیدہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ دارالحکومت الجزائر شہر سے 35 کلومیٹر کی دوری پر ہے اور یہاں ایک فوجی ہوائی اڈہ بھی واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں