دبئی کے اسمارٹ ضمانت نظام کے تحت اب پاسپورٹس کی ضرورت نہیں ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی کے پراسیکیوٹر جنرل علی حمید بن خاتم نے کہا ہے کہ مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث مشتبہ افراد کو بہت جلد ایک برقی ضمانت مل جائے گی اور انھیں اس مقصد کے لیے دبئی کے پبلک پراسیکیوشن کے پاس اپنے پاسپورٹس چھوڑنے یا ضامنوں کو حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسمارٹ ضمانت اقدام کے تحت یہ فیصلہ دبئی حکومت کے نظم ونسق کو اسمارٹ انداز میں اور بغیر کاغذ کے چلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

بن خاتم نے مزید بتایا ہے کہ یہ مشتبہ افراد اپنے خلاف قانونی چارہ جوئی کے باوجود اپنے اقاموں اور پاسپورٹس کی تجدید کراسکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ یہ اقدام ہم نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔مثال کے طور پر اب ضامنوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ اپنے پاسپورٹس اپنے پاس ہی رکھ سکیں گے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں