سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اسپین کے سرکاری دورے پر میڈرڈ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گئے ہیں ۔

سعودی شاہی دیوان کے ایک بیان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ہسپانوی حکومت کی دعوت پر یہ سرکاری دورہ کررہے ہیں ۔

میڈرڈ میں قیام کے دوران میں وہ ہسپانوی شاہ فلپ ششم ،وزیراعظم ماریانو رخوئے اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں