شام پر میزائل حملوں کے لیے تیار ہوجائیے: صدر ٹرمپ کا روس کو انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیار رہے ، امریکا شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا جواب دینے کے لیے تیاری کررہا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے:’’ روس نے شام پر فائر کیے جانے والے کسی بھی قسم کے اور تمام میزائلوں کو مارگرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔روس تیار ہوجائے کیونکہ وہ آئیں گے،وہ بالکل نئے اور اسمارٹ ہوں گے۔آپ کو گیس سے ہلاک کرنے والے جانور کا ساتھی نہیں ہونا چاہیے جو اپنے ہی لوگوں کو ہلاک کررہا ہے اور اس پر خوشی کا اظہار کررہا ہے‘‘۔

ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں نے منگل کے روز شام میں مبینہ گیس حملے کے ردعمل میں مختلف ممالک سے مشترکہ فوجی اقدام کے بارے میں مشاورت کی تھی۔

خود صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز لاطینی امریکا کے دوملکوں کا طے شدہ دورہ بھی اچانک منسوخ کردیا تھا تاکہ وہ خود شامی صدر بشارلاسد کی حکومت کے خلاف اس ردعمل کی نگرانی کرسکیں ۔

انھوں نے دوسرے عالمی لیڈروں سے شام کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔امریکا نے فرانس اور برطانیہ سے اسی اختتام ہفتہ پر شام کے خلاف فوجی حملے کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان تینوں ممالک کے لیڈروں نے شام کے خلاف اس فوجی کارروائی کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں