.

سکیورٹی وارننگ کے سبب کویت نے بیروت کے لیے پروازیں روک دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی فضائی کمپنی نے جمعرات کے روز سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجسنی کونا کے مطابق اس بات کا اعلان بدھ کی شب تاخیر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی۔

بیان کے مطابق یہ فیصلہ لبنان کے اطراف فضائی حدود میں ہوابازی کے خطرے سے متعلق سکیورٹی انتباہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قبرص کے حکام کی جانب سے سنجیدہ نوعیت کے سنجیدہ سکیورٹی انتباہات کے کویت کی فضائی کمپنی اپنے عزیز مسافروں کی سلامتی کے واسطے 12 اپریل سے اگلا نوٹفکیشن آنے تک بیروت کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ موقوف کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام فضائی سلامتی کی یورپی تنظیم (یورو کنٹرول) نے فضائی کمپنیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شام پر فضائی حملوں کے امکان کے سبب مشرق وسطی میں خبردار رہیں۔

یورو کنٹرول کا کہنا تھا کہ مذکورہ عرصے کے دوران فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائل یا کروز میزائل اور یا پھر ایک ساتھ دونوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وائرلیس نیوی گیشن سسٹم کے عمل میں وقفے وقفے سے خلل پڑنے کا بھی امکان ہے۔