.

’12مئی سے قبل ایران پر یورپ کی نئی پابندیوں کی تیاری‘

خطے میں ایرانی مداخلت پر یورپ کو تشویش ہے: سفارت کار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک سینیر یورپی سفارت کار نے العربیہ اور ’الحدث‘ چینلوں کو بتایا ہے کہ یورپی یونین 12 مئی سے قبل ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی پر غور کر رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یورپی سفارت کار نے بتایا کہ یورپی یونین آئندہ سوموار کے روز منعقدہ اجلاس میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بارے میں غور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں جاری تنازعات میں ایرانی مداخلت کو یورپی ممالک تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

یورپی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کرنے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران کےساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری معاہدہ ٹوٹنے کی صورت میں مسئلے کا کوئی متبادل حل نہیں ہوگا۔

ایک دوسرے سیاق میں یورپی سفارت کار نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جرم میں اسد رجیم کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دوما میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے کی ذمہ دار اسد رجیم ہے۔