شامی اہداف پر ٹھیک ٹھیک حملوں سے مشن مکمل ہوگیا : ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کے خلاف مغرب کے ٹھیک ٹھیک فضائی حملوں کی تعریف کی ہے او ر کہا ہے کہ ان حملوں سے مشن مکمل ہوگیا ہے۔

انھوں نے ہفتے کی صبح ٹویٹر پر لکھا ہے:’’گذشتہ رات بالکل ٹھیک ٹھیک فضائی حملے کیے گئے ہیں۔فرانس اور برطانیہ کا ان کی دانش اور فوجی قوت (سے مدد) پر شکریہ ۔ اگر ان کی بہتر فوجی قوت نہ ہوتی تو اچھے نتائج بھی حاصل نہیں کیے جاسکتے تھے۔مشن مکمل ہوگیا‘‘۔

صدر ٹرمپ نے صرف برطانوی یا فرانسیسی فوج ہی کی تعریف نہیں کی بلکہ انھوں نے امریکی فوج کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے اور کہا ہے کہ ’’بہت جلد ہمارے ملک کی فوج بہترین ہوجائے گی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں