’اسد رجیم نے 50 بار کیمیائی حملے کیے، روس نے 12 مرتبہ تحفظ دیا‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی وقت شام میں کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں: ہیلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ شام میں ہونے والے مشتبہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے جواب سے متعلق ’آپشنز‘ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا سمجھتا ہے کہ یہ حملہ صدر بشار الاسد نے کرایا ہے اور اسے اس کی سزا ضرور ملے گی۔

ہیلی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ’’ہمارے صدر نے شام میں ممکنہ کارروائی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا‘‘۔

لیکن، اُنھوں نے کہا کہ ’’اگر امریکا اور اُس کے اتحادی شام میں کارروائی کا فیصلہ کرتے ہیں، تو وہ اُس اصول کے دفاع میں ہوگا جس پر ہم سب متفق ہوں گے۔

کونسل کے اجلاس سے قبل، ہیلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ وہ جمعے کے روز واشنگٹن لوٹیں گی، تاکہ ممکنہ جوابی کارروائی کے سلسلے میں مزید ملاقاتوں میں شریک ہوں۔

اُنھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’کوئی شک نہیں کہ مجھے صدر ٹرمپ پر فخر ہے کہ اُنھوں نے اطلاعات کو دیکھا، جائزہ لیا اور اس معاملے میں عجلت سے کام نہیں لیا، چونکہ شروع ہی سے وہ کہتے آ رہے ہیں کہ ہمیں پتا ہونا چاہیئے کہ جو کارروائی ہم کریں وہ درست ہو، کہ ہم تمام ضروری احتیاطی تدابیر لیں کہ کیا قدم اٹھایا جائے‘‘۔

دمشق کے مضافات میں مشرقی غوطہ کے دوما شہر میں یہ حملہ ایک ہفتہ قبل ہوا جس میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ سینکڑوں بیمار ہوگئے۔

ہیلی نے کہا کہ ’’ایک مرحلے پر آپ کو کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے۔ ایک حد آتی ہے کہ آپ کہتے ہیں: بس، بہت ہو چکا‘‘۔

شام نے تردید کی ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ لیکن، ہیلی نے شامی صدر پر تنقید کی کہ وہ شہریوں کے خلاف کلورین اور سارین گیس استعمال کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ ’’ہمیں صاف کہہ دینا چاہیئے: اسد کی جانب سے دوما کے لوگوں کے خلاف زہریلی گیس کا یہ حالیہ استعمال پہلا، دوسرا یا تیسرا واقعہ نہیں؛ بلکہ 49واں کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ تھا‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق ’’امریکا کا اندازہ یہ ہے کہ اسد رجیم نے شام کی لڑائی کے دوران کم از کم 50 بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ عام اندازوں کے مطابق، 200 مرتبہ ایسا کیا گیا اور روس نے ان حملوں پر اسد رجیم کا 12 مرتبہ تحفظ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں