.

زیادتی کے ملزموں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے: بھارتی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کی مرکزی وزیر بہبود خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ زیادتی کرنیوالوں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے۔

بھارت کی مرکزی وزیر بہبود خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ زیادتی کرنیوالوں کیلئے پھانسی کا قانون بنایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھوعہ اجتماعی زیادتی معاملہ سامنے آنے کے بعدمرکزی وزیر بہبود خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے بتایا کہ 12سال سے کم عمر نابالغ بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے عمر قید کی سزا مقرر ہے۔

واضح رہے کہ کٹھوعہ میں 8سال کی بچی کو اغوا کرکے مندر میں قید رکھا گیا اور اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ اس معاملے میں 8 ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مینکا نے کہا کہ کٹھوعہ میں ہونیوالے زیادتی کے واقعے پر افسوس ہے۔