شاہ سلمان کا ظہران سربراہ اجلاس میں شریک عرب بھائیوں کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ظہران میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مملکت کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے:’’ مملکت سعودی عرب ظہران میں بھائیوں کے اجلاس پر شکر گزار ہے۔اس سربراہ اجلاس میں باہمی اتحاد اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مخلصانہ کوششیں کی جائیں گی‘‘۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے میں قطر بحران شامل نہیں ہوگا۔

انھوں نے عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہا کہ فلسطینی ایشو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہوگا۔

اس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے متعدد عرب لیڈر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ۔ان میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، عراقی صدر فواد المعصوم ، لبنانی صدرمشعل عون ،سوڈانی صدر عمر حسن البشیر اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم شامل ہیں ۔ ظہران میں آمد پر شاہ سلمان نے بہ نفس نفیس ان عرب قائدین کا استقبال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں