ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کےلیے کوشاں ہے: الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الظہران میں منعقدہ عرب سربرا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے شام کے تنازع کا منصفانہ اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب شام کے تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ اس کے لیے بہتر حل پہلے جنیوا اجلاس میں طے کردہ اصول مثال حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں قبضےاور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔

الجبیر نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔

عرب سربراہ اجلاس میں تہران کی جانب سے عرب ممالک کےامور میں مداخلت اور حوثی باغیوں کی مدد کی بھی مذمت کی گئی۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران عرب ممالک سے نکل جائے اور اچھا پڑوسی ہونے کا ثبوت مہیا کرے۔

الجبیر نے بتایا کہ عرب سربراہ اجلاس میں عرب اقوام کی سلامتی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر نے بتایا کہ آئندہ ہونے والے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی لبنان کرے گا اور اس کانفرنس میں اقتصادی امور پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے قطر کی طرف سے خود کو خلیجی دھارے سے باہر نکالنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ قطر کو دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندوں کی مدد ترک کرنے کے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں الجبیرنے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس کا انعقاد علاقائی تنازعات سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ اجلاس معمول کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں