باربرا بُش قریب المرگ ، علاج کا سلسلہ روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کے دفتر کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سابق خاتون اوّل باربرا بش کی صحت خراب ہے۔ انہوں نے طبّی علاج کی کوشش روک دی ہے اور اب ان کی توجہ درد کم کرنے کے حوالے سے دیکھ بھال پر مرکوز ہے"۔

ہیوسٹن سے جاری اس مختصر بیان میں 92 سالہ باربرا بش کے مرض کی نوعیت نہیں بتائی گئی تاہم اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں وہ کئی بار علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئیں۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق باربرا پھیپھڑوں اور دل کے پرانے امراض میں مبتلا ہیں۔

باربرا بُش 1989ء سے 1993ء تک امریکا کی خاتونِ اوّل رہیں اور وہ ایک محبوب شخصیت تھیں۔

اُن کے شوہر جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر تھے اور اب ان کی عمر 93 برس ہے۔ باربرا کے بیٹے جارج ڈبلیو بش (جونیئر) امریکا کے 43 ویں صدر بنے اور اب ان کی عمر 71 برس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں