ڈونلڈ ٹرمپ نے جارج بش کے کن الفاظ کا اعادہ کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک بیان میں شام میں کی گئی فوجی کارروائی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ’مشن کامیاب رہا‘۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ بیان ہفتے کے روز امریکا، برطانیہ اور فرانس کے شام میں اسد رجیم کے خلاف کیے گئے مشترکہ حملے کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ تینوں ممالک نے شام پرحملہ مشرقی الغوطہ میں مبینہ کیمیائی حملے کے رد عمل میں کیا گیا۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ دوما شہرمیں اسدی فوج نے نہتے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔ اس کے جواب میں ان ملکوں نے شام کے خلاف کارروائی کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الفاظ ’مشن کامیاب رہا‘ نے مئی 2003ء میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انہی الفاظ کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔ سابق امریکی صدر نے 2003ء میں امریکی جنگی بیڑے ابراہیم لنکن پر کھڑے ہو کرعراق کے بارے میں کہا تھا کہ ’مشن کامیاب رہا‘۔

ہفتے کے روز شام میں فوجی کارروائی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں صدر جارج ڈبلیو بش کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ’مشن کامیاب رہا‘۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شام میں فوجی کارروائی مثالی اور انتہائی باریکی کے ساتھ مکمل کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مشن کامیاب رہا‘ کی عبارت سے بعض ذرائع ابلاغ نے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ یہ ایک عسکری اہمیت کی عبارت ہے اور شاندار جملہ ہے جسے زندہ کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں