یمن: عرب اتحاد کی جانب سے انسانی امداد کے فوری منصوبے پر عمل درامد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے یمن میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے جامع منصوبے پر عمل درامد میں معاونت کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالی سپورٹ کے ذریعے یمن میں انسانی صورت حال اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی بہتری کے علاوہ محفوظ گزرگاہوں کی فراہمی ہے۔

انسانی منصوبے کے تحت یمن میں تجارتی سامان کی وصولی اور زندگی کے مختلف شعبوں کی بہتری کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں ہے۔

کارروائی میں بین الاقوامی تنظیموں کو مالی سپورٹ پیش کرنا، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر الحدیدہ کی بندرگاہ کا رخ کرنے والے بحری جہازوں کی تلاشی کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور یمن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مرکزی بینک کو سپورٹ کرنا شامل ہے۔

انسانی امداد کے منصوبے کے تحت مارب صوبے میں فضائی پُل کا قیام بھی تا کہ بنیادی نوعیت کی انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔

منصوبے کے مطابق 2017ء کے اختتام تک سعودی عرب کی جانب سے یمن کے لیے پہنچنے والی امداد کا مجموعی حجم 11 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں