امریکی فیشن ماڈل کی زندگی کے آخری لمحات "انسٹاگرام" پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گزشتہ ہفتے پیر 9 اپریل کی شام ایک نجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والی 23 سالہ معروف امریکی فیشن ماڈل ماریا کووگن اپنی زندگی کے آخری لمحات کو انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز کے لیے براہ راست نشر کرنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں۔ ان کا طیارہ ایریزونا سے لاس ویگاس جاتےہوئے ایک گولف کورس پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ماریا کووگن نے دوران سفر طیارے کی نشست پر بیٹھے ہوئے اپنی وڈیو بنائی۔ وڈیو میں ماریہ کے آخری الفاظ یہ تھے کہ "میں مسرور ہوں"۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق طیارے میں سوار چھ افراد ہفتے کے اختتام پر تعطیل کو Phoenix Lights Festival میں گزار کر واپس لاس ویگاس لوٹ رہے تھے۔

بعد ازاں طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ نجی طیارہ 28 سالہ معروف تاجر جیمز بیڈروزا کا تھا جو لاس ویگاس میں مشہور نائٹ کلب کا مالک ہے۔ بیڈروزا خود بھی ہلاک ہونے والے چھ مسافروں میں شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں