.

سعودی خواتین کھلاڑی یورپی اولمپیکس میں 3 میڈل جیتنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی ملک اٹلی کے شہر فلورنس میں ہونے والی یورپین اولمپیکس کھیلوں کے مقابلوں میں سعود خواتین کھلاڑیوں نے بھی بھرپور حصہ لیا اور تین میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کھیلوں میں مقابلوں میں سعودی خواتین نے سلور کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

سعودی عرب کے ٹیلنٹ پروگرام کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سعود بن سعید المتحمی نے بتایا کہ فلورنس میں ہونے والے یورپین اولمپیکس کھیلوں میں 51 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کی مردو خواتین ٹیموں نے بھی پوری تیاری کے ساتھ ان کھیلوں میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا سعودی عرب کی خواتین کھلاڑیوں کو ان کے متعلقہ کھیلوں کے حوالے سے بھرپور تربیت فراہم کی گئی تھی اور انہیں شاہ عبداللہ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ’کاوسٹ‘ کے زیر اہتمام تربیتی پروگراموں سے گذرا گیا تھا۔

ڈاکٹر سعود المتحمی نے کہا کہ سعودی عرب کی خواتین میں عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ ترکی، ہالینڈ، جرمنی، یونان اور اسپین جیسے ملکوں کی ٹیموں کا مقابلہ کررہی ہیں۔ اس بار یورپی اولمپیکس میں سعودی خواتین نے 51 ممالک میں 22 واں نمبر حاصل کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مستقبل میں سعودی خواتین کھلاڑی اس سے مزید بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔

سعودی عرب کی ویمن ٹیم میں ریناد یحییٰ ابو الجمال، وجود توفیق صالح، ثناء خالد الحیدری، غدیر محمد داغستانی شامل تھیں۔ جود اور ثناء نے چاندی کے دو تمغے جیتے جب کہ ریناد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔