سعودی عرب میں گرد آلود آندھی ، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض اور دوسرے علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جس کے بعد اسکولوں اور بعض جامعات میں منگل کے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ تدریسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ اسکول جانے والے کم سن بچوں اور دوسرے عملہ کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا اور آندھی کی وجہ سے ایک سو میٹر سے بھی کم فاصلے تک چیزیں دکھائی دے رہی ہیں ۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آج اسی طرح کی موسمی صورت حال ہے اور وہاں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ٹویٹر پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق یو اے ای میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم قدرے خوش گوار ہو گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں