.

امریکا کی سابق خاتون اوّل باربرا بش انتقال کر گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی سابق خاتون اول باربرا بش 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ باربرا واحد خاتون بھی تھیں جن کے شوہر اور بیٹے امریکی صدور رہے۔

سابق امریکی خاتون اول باربرا بش طویل عرصے سے بیمار تھیں. دو روز قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا تھا جہاں انہوں نے مزید علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق باربرا بش پھیپھڑوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھیں۔ باربرا بُش 1989ء سے 1993ء تک امریکا کی خاتونِ اوّل رہیں۔

اُن کے شوہر جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر تھے اور اب ان کی عمر 93 برس ہے۔ باربرا بش کے بیٹے جارج ڈبلیو بش جونیئر امریکا کے 43 ویں صدر بنے۔