ترک صدر طیب ایردوآن کا ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن نے اتحادی پارٹی نیشنل موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دولت باھچے لی سے ملاقات میں قبل ازوقت انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ایردوآن نے کہا کہ “ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد بھی ابھی تک ترکی میں پرانا نظام نافذ ہے۔ صدر اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تو بھی پرانے نظام کی خامیاں ہماری راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ ہم در اصل 2019 کے ماہ نومبر تک اسی نظام پر عمل پیرا رہنے کے حق میں تھے تاہم شام میں سر حد پار کاروائی اور عراق میں پیش آنے والے اہم واقعات نے ترکی میں غیر یقینی کی صورتحال کو فی الفور ختم کرنے کو لازمی بنا دیا ہے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ “ہمارے ملک کو درپیش مسائل کی بنا پر ہم نے جناب باھچے لی کی قبل ازوقت انتخابات کروانے کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملے کو ملکی ایجنڈے سے جلد از جلد خارج کرنا شرط ہے۔ لہذا ہم نے 24 جون 2018 کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے قانونی سلسلے کو فی الفور شروع کر دیا جائیگا اور ہائی الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی فوری طور پر تیاریاں شروع کر دے گا۔

ترکی کی اپوزیشن پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں