شہزادہ ہیری دولت مشترکہ کے یوتھ ایمبسڈر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور اْنہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔

شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے دولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر ان یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور اْمیدوں کو سنا جائے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ بھی اس کام میں ان کے ساتھ شریک ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں