ٹرمپ کے ساتھ تعلق: اسٹورمی ڈینئل نے دھمکی دینے والے شخص کی تصویر جاری کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں فحش فلموں کی خاتون اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز نے ایک شخص کا تصویری خاکہ جاری کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ وہ شخص ہے جس نے لاس ویگاس میں اسٹورمی کو دھمکی دی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خاموشی اختیار کرے۔

اسٹورمی نے اس خاکے کا انکشاف امریکی نیوز چینل ABC پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کیا۔ اسٹورمی کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے 2011ء میں دھمکی دی گئی تھی تا کہ وہ 2006ء میں ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے زبان نہ کھولے۔

اسٹورمی ڈینئلز جس کا اصل نام اسٹیفنی کلیفرڈ ہے کا کہنا ہے کہ اُس وقت حکام کو دھمکی سے آگاہ نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ ڈری ہوئی تھی۔

اسٹورمی کے مطابق "میں نہیں چاہتی تھی کہ میرے خاندان کے سامنے اس کا انکشاف ہو اور میرے سر پر آسمان ٹوٹ پڑے"۔

اسٹورمی کا کہنا ہے کہ اس نے 2006ء میں ایک مرتبہ ٹرمپ کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا۔ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہین نے اسٹورمی کو زبان بند رکھنے کے لیے 2016ء کے انتخابات سے قبل 1.3 لاکھ ڈالر ادا کیے تھے۔

اسٹورمی کی وکیل کا کہنا ہے کہ تصویری خاکے میں جس شخص کو دکھایا گیا ہے اس کی شناخت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر پیش کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں